Daesh Confirmed death of Abu Bakr al-Baghdadi – Claimed Russian News Agency

روسی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند جنگجو تنظیم داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
روسی لڑاکا طیاروں نے 28 مئی کو داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو شام کے شہر رقہ میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ان کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔

تاہم اب روسی خبر ایجنسی کا داعش کے حوالے سے کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد نئے امیر کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ادھر عراق کے شہر موصل کو داعش کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا جہاں عراقی فورسز نے گھمسان کی لڑائی کے بعد جنگجو تنظیم کو پسپا ہونے پر مجبور کیا جب کہ عراقی وزیراعظم نے موصل جا کر باقاعدہ طور پر فتح کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ عراق اور شام کے بڑے رقبے پر داعش نے جون 2014 میں قبضہ کرکے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے داعش نے شام و عراق میں کارروائیاں تیز کردی تھیں۔

Advertisements