4 Cheezain Jinka Maqsad Ho Sakta Hai K Aap Ko Maloom Na Ho

4 Cheezain Jinka Maqsad Ho Sakta Hai K Aap Ko Maloom Na Ho

دنیا بلکہ آپ کے آس پاس ہی ایسی متعدد چیزیں ہوتی ہیں جنھیں ہم دیکھ کر بھی نہیں دیکھتے اور نہ ہی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آخر وہ کس لیے ہیں۔ہوسکتا ہے آپ اس بات سے اتفاق نہ کریں مگر نیچے دی گئی چیزوں کے بارے میں پڑھنے سے پہلے دیکھ کر دل میں سوچیں کہ آپ کو ان کی موجودگی کی وجہ معلوم تھی یا نہیں؟

 

لیپ ٹاپ کے پاور کیبل پر موجود سلینڈر




آپ اگر لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو اس سلینڈر کو ضرور دیکھا ہوگا مگر یقیناً کبھی غور نہیں کیا ہوگا کہ اس کی موجودگی کی وجہ کیا ہے۔ یہ چھوٹا مگر انتہائی اہم ڈیوائس ہے جسے ‘ ferrite bead ‘ کہا جاتا ہے، یہ برقی سرکٹس میں ہائی فریکوئنسی آوازوں کو دباتی ہے، اس کا ڈیزائن حیران کن حد تک سادہ ہے جسے فیرائیٹ سے بنایا گیا ہے جسے کے گرد تار کو لپیٹ دیا گیا ہے۔


طیارے کی کھڑکیوں میں ننھا سوراخ




پلاسٹک گلاس کے دو ٹکڑوں کو طیاروں کی کھڑکیوں کے شیشے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا اندرونی شیشہ ممکنہ طور پر طیارے کے کیبن اور باہر کے دباﺅ کے باعث ٹوٹ سکتا ہے، اس میں موجود چھوٹا سا سوراخ ہوا کو دونوں شیشوں اور کیبن کے درمیان ہوا کو گزرنے دیتا ہے، جس سے دباﺅ متوازن ہوجاتا ہے اور شیشہ نہیں ٹوٹتا۔


قمیض کا اوپری کاج




کسی بھی قسم کی مردانہ قمیض ہو اس کے گریبان میں بھی ایک کاج ہوتا ہے جو سیدھا ہونے کی بجائے عمودی ہوتا ہے، تو اس کی کیا وجہ ہے کہ باقی سب کاج تو سیدھے مگر وہ عمودی ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اوپری کاج اور بٹن درحقیقت شرٹ کو پتلون سے باہر نکلنے سے روکتے ہیں، اگر آپ نے یہ بٹن لگا رکھا ہو تو دن بھر میں قمیض باہر نکلنے کا امکان نہیں ہوتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بٹن لگانے سے قمیض کے اطراف میں دباﺅ پڑتا ہے جو اسے باہر نکلنے سے روکتا ہے۔


جوگرز میں اضافی سوراخ



بہت کم لوگ ہی جوگرز میں موجود اضافی سوراخ پر توجہ دیتے ہیں، مگر یہ بہت کارآمد مقصد کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے، ان کا مقصد جوتوں کو پیر میں فکس رکھنا ہے اور کھیلنے کے دوران ٹخنوں سے رگڑنے سے بچانا ہے۔

Source

About these ads
Copyright 2016 | All Right Reserved

Powered by themekiller.com anime4online.com animextoon.com apk4phone.com tengag.com moviekillers.com