پی ٹی آئی 2 قاف لیگ، 1 پیپلز پارٹی اور 1 نون لیگ کی وکٹ گرانے کو تیار پی ٹی آئی 2 قاف لیگ، 1 پیپلز پارٹی اور 1 نون لیگ کی وکٹ گرانے کو تیار

تحریک انصاف ایک ہی گیند پر 4 بڑی وکٹیں اڑانے کو تیار، کھلاڑی بننے والوں میں 2 قاف لیگ، 1 پیپلز پارٹی اور 1 نون لیگ کا رہنماء شامل۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چاروں رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے الگ الگ رابطے کئے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ ق لیگ سے نعمان لنگڑیال اور دیوان اخلاق تحریک انصاف میں شامل ہو گے جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے فیض وٹو کپتان کے کھلاڑی بنیں گے۔ نعمان لنگڑیال، دیوان اخلاق اور فیض وٹو کل نتھیا گلی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی ہفتے کو تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے ہمراہ چاروں رہنماء کل نتھیا گلی جائیں گے۔

تحریک انصاف ایک ہی گیند پر 4 بڑی وکٹیں اڑانے کو تیار، کھلاڑی بننے والوں میں 2 قاف لیگ، 1 پیپلز پارٹی اور 1 نون لیگ کا رہنماء شامل۔ اسلام آباد: (دنیا نیوز) چاروں رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے الگ الگ رابطے کئے ہیں اور اس حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ ق لیگ سے نعمان لنگڑیال اور دیوان اخلاق تحریک انصاف میں شامل ہو گے جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے فیض وٹو کپتان کے کھلاڑی بنیں گے۔ نعمان لنگڑیال، دیوان اخلاق اور فیض وٹو کل نتھیا گلی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے معظم جتوئی ہفتے کو تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے ہمراہ چاروں رہنماء کل نتھیا گلی جائیں گے۔

Advertisements