واضح ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا مستعفی نہ ہونا شرمناک ہے :عمران خان

ٹیکس گزار قوم کیسے سنگین جرائم میں ملوث حکومت کے وفاداروں حجاری اور سعید احمد جیسے انسانوں پر کیسے اعتبار کرسکتی ہے :ٹویٹ

اسلام آباد (دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، جھوٹ بولنے اور جعل سازی کے واضح ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار شرمناک ہے ۔

عمران خان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا نواز شریف اقتدار کے تمام اخلاقی و قانونی جواز کھونے کے بعد بھی اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے قوم کو دھوکہ دینے اور مرحوم والد اور اپنی اولاد کو بدنام کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ۔ عمران خان کہنا تھا قوم اور ٹیکس گزار عوام کیسے نواز شریف ، اسحٰق ڈار اور سنگین مالی جرائم کے مرتکب حجازی اور سعید جیسے ان کے وفاداروں پر اعتماد کیسے کرسکتے ہیں ۔

عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری ، اثاثے چھپانے ، جھوٹ بولنے اور جعل سازی کے واضح ثبوتوں کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار شرمناک ہے ۔

Source :

Advertisements